صدر مملکت اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہارِ افسوس

image

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وینزویلا کی حکومت، عوام اور بالخصوص متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اس آزمائش کی گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US