پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی آغاز کے بعد مارکیٹ سنبھل گئی اور مثبت زون میں داخل ہوگئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 412 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوا تاہم بعد ازاں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 521 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 180,092 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 180000 پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔