پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار دوران مثبت آغاز کے بعد تیزی کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں 1,600 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 1,620 پوائنٹس بڑھ کر 180,035 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے ساتھ مارکیٹ نے 179,000 اور 180,000 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حدیں دوبارہ عبور کر لیں۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث آج اچھی ریکوری متوقع ہے۔