ملکی توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت، سانگھڑ سے پیداوار کا آغاز

image

سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تیل و گیس کے شعبے میں ایک اور بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں چک 63 لیز کے کنویں سے تیل اور گیس کی باقاعدہ پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ اس پیشرفت سے متعلق او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ ایک کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (10 ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 600 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے۔ منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کا 62.5 فیصد، جی ایچ پی ایل کا 22.5 فیصد جبکہ او پی ایل کا 15 فیصد حصہ ہے۔

یہ سانگھڑ میں حالیہ دنوں کی دوسری بڑی کامیابی ہے، اس سے قبل بوبی ڈیپ ون کنویں سے بھی یومیہ 2 ہزار بیرل خام تیل کی پیداوار شروع ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق نئی پیداوار سے ملکی توانائی کے ذخائر میں اضافہ، درآمدی ایندھن پر انحصار میں کمی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US