اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 180,305 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اختتام پر انڈیکس 1,886 پوائنٹس بڑھ کر 180,305 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران مارکیٹ نے 179 ہزار اور 180 ہزار پوائنٹس کی دو اہم نفسیاتی حدیں بھی دوبارہ عبور کر لیں۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ کم ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جس کے باعث نمایاں ریکوری دیکھنے میں آئی۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ رزلٹ سیزن اور نئے مالی سال میں مزید سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

آج کی ٹریڈنگ میں فرٹیلائزر، انرجی، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US