اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کم ہونے کے بعد 278 روپے 16 پیسے پر بند ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 42 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔