پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پوٹھوہار کے علاقے میں واقع ادھی فیلڈ میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے لیے 12 سالہ ترقیاتی لیز جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ او جی ڈی سی ایل اور پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کو منصوبے پر کام کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ادھی فیلڈ راولپنڈی اور چکوال کے اضلاع میں 213 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا کہ منصوبے میں پی پی ایل 39 فیصد حصص کے ساتھ آپریٹر ہے، جبکہ او جی ڈی سی ایل کے 50 فیصد اور پاکستان آئل فیلڈز کے 11 فیصد حصص ہیں۔