پی آئی اے نجکاری کا پہلا مرحلہ مکمل، ایک سال بعد نئے مالکان کو مکمل منتقلی کا فیصلہ

image

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نجکاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد قومی ائیرلائن ایک سال بعد مکمل طور پر نئے مالکان کو منتقل ہوجائے گی۔

شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت حکومت نے پی آئی اے کے 66.67 فیصد شیئرز پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کو منتقل کر دیے ہیں جبکہ ایک سال تک ادارے کے 33.33 فیصد شیئرز پی آئی اے ہولڈنگ کے پاس رہیں گے۔ پی آئی اے ایچ سی ایل نے اس اہم پیشرفت سے متعلق خط بھیج کر اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔

سربراہ کنسورشیم عارف حبیب کے مطابق پی آئی اے خریداری کی مد میں 90 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوچکی ہیں، جبکہ معاہدے کی شرائط کے تحت باقی ادائیگی کے لیے ایک سال کا وقت ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے 55 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے ادا کردیے گئے ہیں اور باقی 45 ارب روپے کے لیے کنسورشیم نے بینک گارنٹی جمع کرادی ہے۔

عارف حبیب کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال بعد حکومت کو 45 ارب روپے کی رقم بمعہ انٹرسٹ ادا کرنا ہوگی اور معاہدے کے تحت ایک سال بعد یہ 45 ارب روپے پی آئی اے میں ہی انویسٹ کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US