مالی سال 26-2025 کے دوران بڑھتی درآمدات اور کم ہوتی برآمدات کے باعث پاکستان کا تجارتی خسارہ 39 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیرونی تجارت کے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی برآمدات 6 فیصد کمی کے بعد 30 ارب 13 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات 8 فیصد اضافے سے 69 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جون 2026 میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات 10 فیصد کمی کے بعد 2 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ اسی عرصے میں درآمدات 26 فیصد اضافے سے 6 ارب 76 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جس کے باعث بیرونی تجارت کا خسارہ مزید بڑھ گیا۔