گرمی سے نمٹنے کے لیے چھتوں سے مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

image

چین نے شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے جس کے تحت بلند و بالا عمارتوں کی چھتوں سے مصنوعی بارش کرکے ماحول کو ٹھنڈا کیا جا رہا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبہ شنسی کے شہر یونچینگ میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ پر نصب سنسر پر مبنی مسٹنگ سسٹم چھت سے باریک پانی کی پھوار خارج کرتا ہے جو تبخیری ٹھنڈک کے اصول کے تحت اردگرد کا درجہ حرارت چند منٹوں میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نظام روایتی ایئر کنڈیشنرز کے مقابلے میں کم توانائی استعمال کرتا ہے جبکہ اسے چین کے مختلف پارکوں، عوامی مقامات اور بس اسٹاپس پر بھی کامیابی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US