10 منٹ میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر امریکی شہری نے 10 ہزار ڈالر جیت لیے

image

امریکا میں یومِ آزادی کے موقع پر ہونے والے سالانہ ہاٹ ڈاگ کھانے کے مقابلے میں معروف امریکی کھلاڑی جوئی چیسٹنٹ نے 10 منٹ میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر مردوں کا ٹائٹل 18ویں بار اپنے نام کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کامیابی پر انہیں 10 ہزار ڈالر انعام اور روایتی یلو بیلٹ سے نوازا گیا۔جوئی چیسٹنٹ کا عالمی ریکارڈ 76 ہاٹ ڈاگ کھانے کا ہے جو انہوں نے 2021 میں قائم کیا تھا۔

خواتین کے مقابلے میں میکی سودو نے 38.75 ہاٹ ڈاگ کھا کر مسلسل 12 ویں بار کامیابی حاصل کی۔خواتین میں ان کا ریکارڈ 51 ہاٹ ڈاگ کھانے کا ہے جو انہوں نے 2021 میں قائم کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US