جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں گزشتہ پانچ دن سے جاری تیزی کا رجحان ایک ہی دن میں زائل ہوگیا۔
دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں پینک دیکھا گیا اور انڈیکس 5500 سے زائد پوائنٹس گر گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ساتھ 6 اہم حدیں گنوا بیٹھی۔ اس شدید مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی سطح سے گر کر 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگئی ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس 5534 پوائنٹس کی تاریخی گراوٹ کے ساتھ 1 لاکھ 80 ہزار 721 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس گراوٹ کی بڑی وجہ بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، انرجی اور فرٹیلائزر کے بلیو چپس شیئرز میں دیکھا جانے والا فروخت کا شدید دباؤ ہے۔