میوچل فنڈز میں ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنا اور تصدیقی عمل انتہائی آسان

image

سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز میں ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنا اور تصدیقی عمل انتہائی آسان بنادیا گیا۔

پرائم منسٹر اپنا گھر پروگرام کے تحت نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کا درجہ بھی دے دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کے کاروبار کے لیے پہلی ڈیجیٹل اور شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ پروڈکٹ "خودمختار خاتون" لانچ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب شریعہ اسکریننگ فریم ورک کو مزید سخت کرتے ہوئے قرض اور اثاثوں کا تناسب 37 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بروکرز کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ونڈو آپریشنز کی اجازت بھی دے دی گئی ہے جس سے اسلامی کیپیٹل مارکیٹ کو فروغ ملے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US