پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی گراوٹ

image

پاکستان اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹس میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4700 روپے سستا ہو کر 430236 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 4029 روپے کم ہو کر 368858 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4078 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 138 روپے کم ہو کر 6421 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US