امریکی صدر کا بیان مارکیٹ کو لے بیٹھا؛ 5 دن کی تیزی زائل، انڈیکس ایک ساتھ 5 حدیں گنوا بیٹھا

image

جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی، جس کے باعث مارکیٹ میں گزشتہ پانچ دن سے جاری تیزی کا رجحان ایک ہی دن میں زائل ہوگیا۔

دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی اور انڈیکس نے 6751 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی دیکھی، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ساتھ 5 اہم حدیں گنوا بیٹھی۔

اس گراوٹ کے باعث اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی سطح سے گر کر 1 لاکھ 82 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آ گئی تھی۔ تاہم آخری آدھے گھنٹے کی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 2100 پوائنٹس کی ریکوری بھی دیکھی گئی، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر 4626 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 1 لاکھ 81 ہزار 629 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری دن کے دوران بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، انرجی اور فرٹیلائزر کے بلیو چپس شیئرز میں فروخت کا شدید دباؤ رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US