پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی زون سے مثبت زون میں داخل

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا جہاں ہنڈرڈ انڈیکس ابتدائی لمحات میں 1,564 پوائنٹس کی کمی کے باعث نیچے آ گیا۔

تاہم مارکیٹ نے آغاز کے فوراً بعد شاندار ریکوری دکھائی اور منفی زون سے نکل کر دوبارہ مثبت زون میں داخل ہو گئی۔ تیزی کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 630 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 182,260 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

ریکوری کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 181 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوئی جبکہ 182 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی بحال کر لی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار رہی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 4,626 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US