انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد وہ 278 روپے 06 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 279 روپے 36 پیسے پر آگئی ہے۔