وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا

image

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔ نئی قیمت کا اطلاق 23 جولائی کے لیے کیا گیا ہے جبکہ آئندہ قیمتوں کا اعلان کل رات دوبارہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے اس سے قبل پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا جس کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US