یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے قومی پرچم لہرایا اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔
تقریب میں پی سی بی کے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوری قوم کو 79ویں جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔