آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے صدر جانی انفینٹینو کی حمایت واپس لینے کا اعلان کردیا، جسے ان کی چوتھی مدت کے لیے کوشش کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کو خط لکھ کر حمایت واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات سے گورننس، شفافیت اور مشاورت کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی یوئیفا کے مؤقف کی حمایت کردی ہے۔
اس سے قبل یوئیفا، کونکاکاف اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن بھی انفینٹینو پر اعتماد توڑنے کے الزامات عائد کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ویلز فٹبال ایسوسی ایشن انفینٹینو کی حمایت واپس لینے والی پہلی ہوم نیشن تھی، جبکہ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن بھی ان کی حمایت سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔