ڈی سی لاہور آزادی کپ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر

image

پنجاب اسکواش کمپلیکس میں 12 سے 14 اگست تک منعقد ہونے والی ڈی سی لاہور آزادی کپ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر ہوگئی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے انڈر 17 بوائز اور ویمن کیٹیگریز کے تقریباً 170 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جبکہ تمام کھلاڑیوں کو کوالیفائنگ راؤنڈز میں بھی کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

انڈر 17 کے فائنل میں ریان بہادر (خیبر پختونخوا) نے عمر فاروق بٹ (پنجاب) کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ریان بہادر نے 42 منٹ میں 11-6، 11-8 اور 11-6 سے کامیابی حاصل کی۔

ویمن کیٹیگری کے فائنل میں دامیہ خان (سندھ) نے مریم ملک (پنجاب) کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ میچ کا اسکور 6-11، 11-6، 11-3 اور 11-4 رہا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن اور ایم سی ایل کے عہدیداران سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US