میر رضا کے والدین کا یومِ آزادی پر بیٹے کو خراجِ عقیدت

image

یومِ آزادی کے موقع پر میر رضا کے والدین نے اپنے بیٹے کی وطن سے محبت اور اس کے لیے انصاف کی جدوجہد کو ایک بار پھر یاد کیا۔ میر رضا کی والدہ نے اپنے بیٹے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آزادی کے جذبے سے جڑی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور کہا کہ ان کے بیٹے کی روح اب آزاد ہے، تاہم وہ انصاف کے حصول کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔

دوسری جانب میر رضا کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے کو بیرونِ ملک جانے کے مواقع حاصل تھے، لیکن وہ پاکستان چھوڑنا نہیں چاہتے تھے۔ ان کے مطابق میر رضا اپنے ملک سے محبت کرتے تھے اور ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے خواہاں رہے۔

میر رضا کے والدین کے یہ جذباتی بیانات سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئے۔ صارفین نے والدین کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے میر رضا کے لیے انصاف کی دعا کی اور کہا کہ اتنے بڑے سانحے کے باوجود ان کے والدین کا انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہنا قابلِ احترام ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US