قومی آل راؤنڈر محمد نواز انگلی کی انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے۔محمد نواز ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ 12 اگست کو پاکستان بلوز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے ان کے دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی فریکچر ہوگئی۔
پی سی بی کے اسپورٹس سائنس اور ایکسرسائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو محمد نواز کے اسکین کروائے، جس کے بعد انہیں کم از کم تین ہفتوں کے لیے ایکشن سے باہر قرار دیا گیا ہے۔
محمد نواز دو ہفتے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں رپورٹ کریں گے، جہاں ان کی انجری کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان گولڈ کو نیشنل چیمپئنز کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان بلوز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔