سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران الشفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالتی تحریری فیصلے کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران الشفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر حساس اداروں کے اہلکار بھی مستعد کھڑے ہیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔