پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق، 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے سہ فریقی سیریز اور ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا کی ٹیم 4 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی اور 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ون ڈے سہ فریقی سیریز منعقد ہوگی۔
سہ فریقی سیریز کے بعد سری لنکی ٹیم 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اور دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے سائیکل میں پاکستان میں یہ دوسری ٹیسٹ سیریز ہوگی، اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں جنوبی افریقہ نے یہاں دو ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔ مسلسل دوسرے سال پاکستان میں ون ڈے سہ فریقی سیریز کی میزبانی کی جا رہی ہے، جب کہ پچھلے سال فروری میں چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ بھی ایک سہ فریقی سیریز منعقد کی گئی تھی۔
سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہو گا۔ 20 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے اور 22 اکتوبر کو سری لنکا کا انگلینڈ سے میچ راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں لاہور منتقل ہو جائیں گی۔ قذافی اسٹیڈیم میں 25 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 27 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ سری لنکا اور 29 اکتوبر کو سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ کے میچز ہوں گے۔ سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی دو ٹاپ ٹیمیں 31 اکتوبر کو فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔
مکمل شیڈول:
سری لنکا کا دورہ پاکستان (ٹی ٹوئنٹی سیریز):
9 اکتوبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
11 اکتوبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
13 اکتوبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
ون ڈے سہ فریقی سیریز (پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ):
18 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
20 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
22 اکتوبر: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
25 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ – قذافی اسٹیڈیم، لاہور
27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – قذافی اسٹیڈیم، لاہور
29 اکتوبر: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ – قذافی اسٹیڈیم، لاہور
31 اکتوبر: سہ فریقی سیریز فائنل – قذافی اسٹیڈیم، لاہور
ٹیسٹ سیریز اور وارم اپ میچ:
4 تا 6 نومبر: تین روزہ وارم اپ میچ – اسلام آباد
9 تا 13 نومبر: پہلا ٹیسٹ – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
17 تا 21 نومبر: دوسرا ٹیسٹ – قذافی اسٹیڈیم، لاہور