بونوں کا فٹبال ورلڈ کپ: مراکش اور کولمبیا کے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے، میچ میدانِ جنگ بن گیا

image

بونوں کے فٹبال ورلڈ کپ میں مراکش اور کولمبیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا میچ اس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا جب کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے۔

کھیل کے دوران شروع ہونے والی معمولی نوک جھونک دیکھتے ہی دیکھتے پر تشدد تصادم میں بدل گئی اور دونوں اطراف کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا، جس سے کئی کھلاڑی گراؤنڈ میں گرگئے۔

میدان میں اچانک پھیلنے والی اس ہنگامہ آرائی اور کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ اور دیگر افراد کو فوری طور پر اندر آنا پڑا، جنہوں نے مداخلت کر کے مشتعل کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔

اس ناخوشگوار واقعے کی فوٹیج انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھتی ہوئی جارحیت اور نظم و ضبط کی کمی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US