بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

image

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے پنجگور کے علاقے کلی سوران میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر بڑی دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

برآمد ہونے والے سامان میں 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں، آئی ای ڈی ڈیوائس اور کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد مقامی آبادی سے بھتہ خوری، لوٹ مار، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ سمیت خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US