ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال اور سیاسی و سفارتی حل کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بدھ کو ہونے والی گفتگو میں سفارتی پیش رفت اور مختلف سفارتی رجحانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ موجودہ صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوطرفہ مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے حالیہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے، سیاسی و سفارتی حل کیلیے کوششیں جاری رکھنے اور باہمی مشاورت و تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔