آئی سی سی کا قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر ڈیمیرٹ پوائنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کے روز جون میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں استعمال ہونے والی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی پچ کو دیا گیا ڈیمیرٹ پوائنٹ منسوخ کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی کے اپیلز پینل نے پی سی بی اور کرکٹ کینیڈا (سی سی) کی جانب سے جون کے میچوں پر عائد ڈیمیرٹ پوائنٹس کے خلاف دائر اپیلوں کے بعد پچ کی تین ریٹنگز پر اپنے فیصلوں کا دوبارہ جائزہ لیا۔

آئی سی سی اپیلز پینل نے حتمی فیصلے پر پہنچنے سے قبل میچوں کی فوٹیج، میچ ریفریز کی رپورٹس اور کپتانوں کے تبصروں کا بغور جائزہ لیا۔

4 جون کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے لیے "غیر تسلی بخش" ریٹنگ کے بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر عائد ڈیمیرٹ پوائنٹ منسوخ کر دیا گیا ہے، کیونکہ پینل نے محسوس کیا کہ اگرچہ میچ ریفری نے آئی سی سی پچ اینڈ آؤٹ فیلڈ مانیٹرنگ پروسیس کی ہدایات پر عمل کیا تھا، لیکن "پچ پر غیر معمولی غیر ہمواری یا اسپن کا مظاہرہ نہیں ہوا تھا"۔

اپیلز پینل کا ماننا تھا کہ اگرچہ میچ ریفری نے اسی طرح ہدایات پر عمل کیا تھا، لیکن 8 جون کو استعمال ہونے والی پچ کی حالت "ایک تسلی بخش پچ کے مطابق تھی" اور اس میں "غیر معمولی غیر ہمواری، سیم موومنٹ یا اسپن کا مظاہرہ نہیں ہوا تھا"، اس لیے ڈیمیرٹ پوائنٹ واپس لے لیا گیا۔

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیتی تھی اور تینوں میچوں میں دونوں ٹیموں کے اسپنرز کا غلبہ نمایاں رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US