حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق عمیر اور اکرم کی میتیں کراچی پہنچ گئیں

image

حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے دو پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی عملے کے تین ارکان کراچی پہنچ گئے۔

جاں بحق ہونے والے عمیر افضل اور محمد اکرم کی میتیں سعودی ایئر کی پرواز 700 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ لائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق عمیر افضل کا تعلق لانڈھی جبکہ محمد اکرم کا تعلق منزل پمپ کراچی سے تھا۔

دوسری جانب حملے میں زخمی ہونے والے عابد علی، رضوان اور وحید کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US