بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا حکم: عملدرآمد نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

image

بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ توہینِ عدالت کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی سے دستخط کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دستخط کے بعد درخواست کو عدالت میں باضابطہ طور پر دائر کیا جائے گا، جس میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US