کراچی کے علاقے قیوم آباد کا رہائشی 24 سالہ شہریار ریبیز کے باعث جناح اسپتال میں انتقال کرگیا ہے۔
ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا ہے کہ شہریار کو 2 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، کتے کے کاٹنے کے بعد شہریار نے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی۔
نیورو میڈیسن ٹیم نے مریض کا معائنہ کیا، دورانِ علاج مریض جانبر نہ ہوسکا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ میں اب تک 18 افراد ریبیز کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔