جناح اسپتال کے آئی سی یو میں جگہ نہ ملی، حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

image

کراچی کے جناح اسپتال میں آئی سی یو میں جگہ نہ ملنے پر حاملہ خاتون بچے سمیت زندگی گنوا بیٹھی۔

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں غفلت کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں آئی سی یو میں بستر نہ ملنے کے باعث حاملہ خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی جبکہ بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو پیٹ کی شدید تکلیف (گیسٹرو) کی شکایت پر گائنی وارڈ سے گیسٹرو وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US