محکمہ داخلہ سندھ نے گل پلازہ آتشزدگی کیس میں سول ڈیفنس کے 2 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم محمد اقبال میمن نے برطرفی کے احکامات جاری کیے، برطرف کیے جانے والے افسران میں ایڈیشنل کنٹرولر فاطمہ میمن اور سینئر انسٹرکٹر مرزا مرسلین بیگ شامل ہیں، دونوں افسران پر فرائض میں غفلت، بدعنوانی اور جعلی رپورٹس بنانے کا الزام ثابت ہوا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق افسران سال 2024 اور 2025 کے دوران گل پلازہ شاپنگ سینٹر کا فائر سیفٹی آڈٹ کروانے میں ناکام رہے،
17 جنوری 2026 کو گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد جعلی اور بیک ڈیٹڈ (پچھلی تاریخوں کی) آڈٹ رپورٹس تیار کی گئیں۔
شوکاز نوٹسز اور ذاتی سماعت کے دوران دونوں افسران اپنے دفاع میں کوئی معقول ثبوت پیش نہ کرسکے، سندھ سول سرونٹس Rules 1973 کے تحت دونوں افسران پر بڑی سزا ملازمت سے برطرفی لاگو کی گئی۔