عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

image

بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسپتال سے اڈیالہ جیل لایا گیا، جہاں انہیں دوبارہ ان کے سیل میں منتقل کر دیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے مطابق عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کا ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نے معائنہ کیا، جبکہ طبی معائنے کے بعد انہیں صحت مند قرار دیا گیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث عمران خان کا طبی معائنہ پمز اسپتال میں کیا گیا، جہاں شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ طبی معائنے کے بعد انہیں 21 اگست کی صبح 5 بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کے موقع پر اسپتال کے اطراف اور آنے جانے والے راستوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو دو روز میں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US