پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں، پیٹرول 341 روپے سے تجاوز کرگیا

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ اضافے کا اطلاق 22 اگست کی رات 12 بجے سے ہو گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US