وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی برآمد سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا کوئی خدشہ نہیں۔ ان کے مطابق ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے جبکہ عالمی منڈی میں قیمتیں بہتر ہونے کے باعث حکومت اضافی اسٹاک کو مناسب قیمت پر برآمد کرنا چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ ذخیرے کو عالمی مارکیٹ میں بہتر نرخوں پر فروخت کرکے ملک کے لیے معاشی فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت کی شوگر پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے چینی برآمد کرکے ملک میں مصنوعی قلت پیدا کی گئی جس کے بعد ضرورت سے زیادہ چینی درآمد کی گئی۔