راولپنڈی میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں 6 ماہ کے لیے تعینات کرنے کی منظوری

image

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں پاک فوج کی تین کمپنیاں، تقریباً 400 سے زائد اہلکار، 6 ماہ کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق فوج کی تعیناتی کی منظوری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر دی گئی ہے، جس کا مقصد راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فرائض انجام دے گی، جبکہ حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے اہلکار کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔ فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت عمل میں لائی جائے گی اور اس کی مدت 6 ماہ ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US