بنگلا دیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شامل ہونے کا عندیہ

image

بنگلا دیش نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے ممکنہ مشترکہ اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت رویے کا اظہار کیا ہے۔

بنگلا دیشی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا کہ بنگلا دیش اس معاملے میں اپنے قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ تعلقات مضبوط کیے جارہے ہیں جبکہ تجارت اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے بھی کام جاری ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق وزیراعظم طارق رحمان سعودی ولی عہد کی دعوت پر جلد سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US