مصطفیٰ کمال یا کسی کی پریس کانفرنس سے نیا صوبہ نہیں بنے گا، مرتضیٰ وہاب

image

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صنعتی علاقوں کی بہتری کے لیے 9 ارب 25 کروڑ روپے جاری کیے جن سے سائٹ اور فیڈرل بی ایریا سمیت صنعتی علاقوں میں ترقیاتی کام کیے گئے۔

فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں بھی صنعتی علاقوں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ کراچی کے فائر بریگیڈ انفرااسٹرکچر پر 7 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ 17 بند فائر ٹینڈرز کو بھی دوبارہ فعال کرنے کا منصوبہ ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے گٹر باغیچہ میں انڈسٹریل واٹر پارک جلد آپریشنل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں روزانہ 3 کروڑ 50 لاکھ گیلن جبکہ دسمبر تک 10 کروڑ گیلن یومیہ ٹریٹ شدہ پانی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں کی یومیہ پانی کی ضرورت 15 کروڑ گیلن ہے، ٹریٹ شدہ پانی صنعتوں کو فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوگی۔

مرتضیٰ وہاب نے نئے صوبے کے مطالبے پر کہا کہ آئین میں طریقہ کار موجود ہے قرارداد متعلقہ صوبائی اسمبلی سے منظور کرائی جائے صرف پریس کانفرنس سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

میئر کراچی نے مزید بتایا کہ سرفراز رفیقی شہید اسپتال میں ستمبر کے وسط میں سندھ کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ بریسٹ ری کنسٹرکشن یونٹ قائم کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US