ایشیا کپ 2027 کی میزبانی اور تاریخوں کا فیصلہ کل ہوگا

image

اگلے سال ہونے والے 50 اوورز کے ایشیا کپ کی میزبانی، مقامات اور متوقع تاریخوں کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اے سی سی کے سربراہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ سینئر عہدیدار سلمان نصیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

اجلاس میں ایشیا کپ 2027 کے بجٹ سمیت دیگر اہم امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش آئندہ ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے، جبکہ میرپور، سلہٹ اور چٹگرام کے اسٹیڈیمز زیر غور ہیں۔

اجلاس میں 2025 ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے، جو بھارتی ٹیم کی جانب سے محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کے بعد تاحال اے سی سی کے دبئی ہیڈکوارٹر میں موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US