لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر سابق کرکٹرز اور تجزیہ کار برس پڑے

image

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کی ریڈ بال کرکٹ اس وقت بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ ان کے مطابق بیٹرز میں مزاحمت، مقصد اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے عزم نظر نہیں آیا۔

سابق ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم نے پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سازگار حالات کے باوجود بولرز سے مزید توقعات وابستہ تھیں۔

کرکٹ تجزیہ کار عمیر علوی نے ٹیم میں قیادت کے بحران اور ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی پر سوالات اٹھائے، جبکہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے ٹیسٹ اسکواڈ کی ازسرِنو تشکیل اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کو گزشتہ 19 ٹیسٹ میچز میں 14ویں شکست ہوئی، جبکہ لڈز ٹیسٹ کی ناکامی کے بعد قومی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US