اسحاق ڈار کا دورہ برطانیہ، پاک برطانیہ تعلقات پر اہم ملاقاتیں ہوں گی

image

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے جہاں ان کی برطانوی ہم منصب ایڈ ملی بینڈ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 28 اگست تک برطانیہ میں قیام کریں گے۔ دورے کے دوران باہمی تعلقات، علاقائی امور اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اسحاق ڈار انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے جس میں صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی عملے اور علاقائی بحری سلامتی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

وزیر خارجہ دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US