آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری

image

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔

پولنگ میں 5 خواتین، ایک ٹیکنوکریٹ، ایک علما و مشائخ اور ایک اوورسیز کشمیری کی نشست شامل ہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ماجد خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن پولنگ کے پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔ مخصوص نشستوں پر انتخاب مکمل ہونے کے بعد نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات نہ ہونے کے باعث 7 ارکان کے بغیر حکومت سازی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US