ایک لیٹر پیٹرول پر 130 روپے سے زائد ٹیکسز، لیوی اور مارجنز وصول

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بنیادی لاگت کے علاوہ بھاری ٹیکسز، لیوی اور مختلف مارجنز نے شہریوں پر اضافی مالی بوجھ بڑھا دیا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی اصل قیمت کے مقابلے میں صارفین سے مجموعی طور پر 130 روپے 75 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 245 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ اس کی مقررہ قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔ یوں ڈیزل کے ایک لیٹر پر صارفین کو بنیادی لاگت کے علاوہ مجموعی طور پر 122 روپے 47 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ٹیکسز، لیوی اور مارجنز کا حصہ صارفین کے لیے نمایاں اضافی بوجھ بن چکا ہے جس کے باعث شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی اصل لاگت سے کہیں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US