فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران روانہ، محسن نقوی بھی ہمراہ

image

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا دورہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی اور علاقائی کوششوں کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور موجودہ علاقائی صورتحال کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق دورۂ ایران کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تنازع کے پرامن حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر خصوصی توجہ دیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US