کے ایم سی میں ایندھن اور گاڑیوں پر عائد پابندیاں ختم، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

image

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور فیول پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت 60 فیصد گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے کا سابقہ فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

کے ایم سی کے فنانشل ایڈوائزر گلزار علی کے دستخط سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے تمام گاڑیوں کی آمدورفت اور فیول کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ایندھن کے شدید بحران، بچت اور کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ گریڈ 17 کے افسران کے استعمال میں موجود گاڑیوں کو گراؤنڈ کر کے ایندھن کی فراہمی پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جو اب مکمل طور پر اٹھالی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US