سندھ ہائیکورٹ نے میر رضا علی کی موت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے طور پر آنریبل جسٹس عمر سیال کی نامزدگی کردی ہے۔
محکمہ داخلہ حکومتِ سندھ کے خط کے جواب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ٹریبیونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت قائم کردہ اس کمیشن کی صدارت کے لیے جسٹس عمر سیال کو نامزد کیا۔
اس سلسلے میں ڈپٹی رجسٹرار (گزٹ) عباس مہدی کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ خط کی کاپی جسٹس عمر سیال کے کورٹ ایسوسی ایٹ کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔