وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔