ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت، دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے، محسن نقوی

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ایران میں ہونے والی ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی اور تنازع کے جامع حل کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی صدر کے درمیان انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں ایران، امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس دوران ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس سے خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US